• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود، یاسمین قریشی

لاہور(آصف محمود بٹ) برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور ہائوس آف کامنز میں اور آل پار ٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے پاکستان کی چیئر پرسن بیرسٹر یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان خاص طور پر منرلز اور انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں لیکن بیرونِ ملک پاکستانیوں کو واضح معلومات نہیں مل پاتیں کہ کہاں اور کس طرح سرمایہ کاری کی جائے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن دیگر اداروں کو سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات دینے، سیمینارز کروانے اور سرمایہ کاروں کو متعلقہ حکام سے جوڑنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس آمد پر صدر فہیم الرحمن سہگل سے خصوصی ملاقات میں کیا،فہیم سہگل نے کہا کہ  اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل  مائنز، منرلز اور آئی ٹی  میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور آسان بنانے  میں معاون ہے،۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے صدر لاہور آف کامرس سے کہا چیمبر سے کہ وہ مختلف شعبوں میں باہمی روابط کے فروغ کے حوالے اپنی سفارشات باقاعدہ دستاویزات کی صورت میں انہیں فراہم کرے۔صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے اس موقع پر کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس پاکستان کا ایک اہم کاروباری ادارہ ہے جس کے 45 ہزار سے زائد ممبرز ہیں۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کاروباری وفود کو برطانیہ بھیجنے کی تجویز پر کام کیا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں کے مواقع براہِ راست برطانوی سرمایہ کاروں کے سامنے رکھے جائیں۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ بہتر کمیونیکیشن، سہولت کاری اور باقاعدہ رابطہ کاری سے دوطرفہ سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ غلط فہمیوں کو صرف براہِ راست معلومات اور بہتر رابطوں سے دور کیا جا سکتا ہے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا کہ حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم کی ہے جو خاص طور پر مائنز، منرلز اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے کام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نئے فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کئے ہیں جبکہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے 20 اہم کاروباری شعبوں کی فزیبلٹیز اور بینک آف پنجاب کے ذریعے پری فنانسنگ آپشنز تیار کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید