مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی ٹی وی نے یہ مناظر دکھائے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 فلسطینی غیرمسلح شہریوں کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ اسرائیلی فوج کے کہنے پر تعاون کے لیے بھی تیار تھے۔
اس افسوسناک واقعے پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر میں جنین میں 2 فلسطینیوں کو قتل کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں کے شناخت 26 سالہ المنتاثر باللّٰہ اور 37 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔