راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک نے ریجنل پولیس آفس کے احاطہ میں پودا لگایا، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا ، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر اس عز م کا اعادہ کیا کہ سرسبز پاکستان کے لیے شجرکاری ماحول دوست معاشرے کی بنیاد ہے۔