راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور اس کابھائی زخمی ہوگیا، تھانہ صدر بیرونی کو کاشف رضا نے بتایا کہ ایک کیری ڈبہ برنگ سفید تیز رفتاری سے آیا جس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہو گیا میرے دونوں بھا نجے زخمی ہو گئے ہسپتال لے کر جاتے ہوئے ایک بھانجا فوت ہو گیا اور دوسرازخمی ہو گیا۔