پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے پھندو میں نامعلوم افراد نے نانبائی کو قتل کردیا، اچینی روڈ پر طالبعلم سے قیمتی موبائل چھین لیا گیا جبکہ فقیرآباد میں قیمتی پلاٹ پرقبضہ کرنے کی پاداش میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ تھانہ پھندو پولیس کو شوکت ولد عبدالبادی سکنہ افغانستان حال شہید آباد نے بتایاکہ 26سالہ لیاقت اس کا بھائی تھا جو کہ نعیم اللہ کے ساتھ نانبائی کی دکان واقع توحید کالونی میں کام کرتاتھا ۔وہ حسب سابق صبح کے وقت دکان آیا اس دوران نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ادھر تھانہ تاتارا پولیس کو عباس ولد جاوید اقبال ساکن فیز6نے بتایاکہ وہ فرسٹ ائیر کا طالبعلم ہے ، وہ کوہاٹ روڈ زنگلی بڈھ بیر جارہا تھا اس دوران اچینی خوڑ روڈ نزد بی آرٹی سٹاپ پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اسے روکا جنہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔