• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کے اضافے نے وسائل پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، سمیع اللہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبودِ آبادی ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام مرد فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کی ماہانہ نظرثانی میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس کےشرکاء نے بتایا کہ فیلڈ اسٹاف نے پچھلے ماہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر مرد حضرات کو ذمہ دارانہ والدین کی اہمیت، مانع حمل طریقوں کے فوائد اور فیملی پلاننگ مراکز کی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اجلاس میں ان کلائنٹس کا ڈیٹا بھی زیر بحث آیا جنہیں مرد فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس نے فلاحی مراکز کو ریفر کیا تھا، جہاں انہیں مختلف مانع حمل ادویات اور مشاورت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان نےکہا کہ آبادی کے بے ہنگم اضافے نے وسائل پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، جس کا مقابلہ صرف موثر آگاہی اور خدمات کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔
پشاور سے مزید