• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فلسطین فلسطینیوں کا وطن اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ، فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، فلسطین میں امن اور منصفانہ حل اسی وقت ہو سکتا ہے جب فلسطین فلسطینیوںکو دیا جائے اور صیہونی آباد کاروںکو ان کے ممالک واپس لوٹادیا جائے ،ان خیالات کا اظہار سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو،متحدہ قومی موومنٹ کے میجر (ر)قمر عباس، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، اہلحدیث رہنما مفتی مرتضٰی رحمانی، متحدہ علماءمحاذ کے علامہ امین انصاری،ہیومن رائٹس کونسل کے راجہ اظہر، وحید یونس، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر الحسینی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما فیصل بلوچ، عدیل، مسلم لیگ ق کے رہنما صادق شیخ، سید عبدلرافع، معروف عالم دین مرزا طاہر علی،اسلم فاروقی، وکیل راشد رضوی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ ملک بھر میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی اپیل پر یکجہتی فلسطین مظاہرے کئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید