کراچی (پ ر) عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام جامعہ حمادیہ میں ختم نبوت کانفرنس کے شرکا سے مختلف مقررین نے خطاب کیا ، علامہ اللہ وسایا نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے دروازے پر کوئی قادیا نی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا ، تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم نے ملک بھر میں بھر پور جدوجہد کی ہے ، کانفرنس سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔