کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات ، اس موقع پر سفیر اسلامی جمہوریہ ایران رضا امیری مقدم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر عباس بخاری، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی سمیت دیگرموجود تھے ۔