• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی کی خراب صورتحال، تاجروں نے چارج شیٹ جاری کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سبزی منڈی کے تاجروں نے منڈی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار مارکیٹ کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی خود کو احتساب کیلئے پیش کرے ،تفصیلات کے مطابق ملیر فریش فروٹ مرچنٹس اینڈ گروئرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے مارکیٹ کمیٹی کے نام جاری کردہ چارج شیٹ میں سبزی منڈی میں مختلف ناجائز اقدامات کو اجاگر کیا ہے جس کی کاپی چیئرمین نیب،ڈی جی نیب سندھ، صوبائی چیف سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری زراعت کو بھی ارسال کی گئی ہے، چارج شیٹ میں ملیر فریش فروٹ مرچنٹس اینڈ گرووئرز ایسوسی ایشن نے سبزی منڈی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ اور دکانوں کی ٹرانسفر،سبزی منڈی سے سے متعلق کیسز،مارکیٹ کمیٹی کی آمدن،منڈی میں دیئے جانے والے ٹھیکوں،مارکیٹ کمیٹی کے بینک اکاؤنٹس اور سبزی منڈی میں جاری تعمیراتی کاموں کی اجازت اور قانونی حیثیت سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید