کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس قادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں لوگ معمولی تکلیف پر بھی بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو کسی صورت درست نہیں، پہلے لوگ ہوٹلوں میں وقت ضائع کرتے تھے، اب موبائل نے گھروں میں بیٹھے لوگوں کو اہل خانہ سے دور کردیا ہے، اس بات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی انٹرنیشنل افیئرز ڈپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بین الاقوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔