• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں بجلی چوروں کیخلاف ایک اور کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں قائم زیرِ زمین غیر قانونی بجلی کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور مشترکہ کارروائی کی جہاں بجلی چوری سے سالانہ 2 لاکھ یونٹ سے زائد کا نقصان ہو رہا تھا ،کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 16 مہینوں میں 60 کارروائیاں کی جاچکی ہیں، غیر قانونی نیٹ ورک تقریباً 500 میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا تھا، موجودہ کارروائی میں تمام کنڈا کنکشنز ختم کر دیئے گئے ہیں، اس علاقے پر واجبات 2 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید