کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب سےشاپنگ بیگ سےانسانی دھڑ برآمد، سلطان آباد برج سےایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب سےشاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا،بعدازاں ملنے والے انسانی دھڑکوقانونی کارروائی کے لیےریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہےکہ انسانی دھڑ ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے،دھڑ ملنے والی جگہ کےاطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے ملزمان کی تلاش ممکن ہوسکے،علاوہ ازیں ڈاکس تھانے کی حدود سلطان آباد برج سےایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق متوفی شخص کی عمر 60 سال کے قریب ہے اوراس کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے ،متوفی شخص لاوارث ہے شبہ ہے متوفی نے خود گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کی ہےتاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔