• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، اس موقع اپنے خطاب میں منعم ظفر کا کہنا تھا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں، جی ایریا کے علاقے میں عوام کو 25سال بعد لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع کی گئی ہے، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ٹاؤن چیئر مین ماڈل کالونی ظفر احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سڑک کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی باقاعدہ تقریب ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک سے متصل سڑک پر منعقد کی گئی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، ایم پی اے محمد فاروق فرحان، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید