• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت محمد مصطفیٰؐ پرعمل کرکے امت مسلمہ متحد ہوسکتی ہے، علامہ حسن رضا زیدی

کراچی(پ ر) کنیز فاطمہ میموریل ویلفیئر سوسا ئٹی کے زیر اہتمام 26 ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس سے علامہ حسن رضا زیدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت محمد مصطفیٰﷺ پر عمل کرکے امت مسلمہ متحد ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے جدوجہد اور وطن کی خاطر کام کیا جائے اور افواج پاکستان کے ہاتھ مظبوط کئے جائیں تاکہ ملک دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکے،اس موقع پر سبطین نقوی ،میڈم حور خان ،علی عاصم زیدی اور دیگر موجود تھے ،اختتام پر پوزیش ہولڈرز میں ٹرافی اور شیلڈ پیش کی گئیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید