کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو ، صدر آصف علی زردار اور چیئرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست کو وقار، ہمت اور سچائی کے نئے معنی دیے،شہید بھٹو کے جذبات،انداز خطاب اور عوام سے محبت آج بھی سیاسی تاریخ میں زندہ ہے ناصر شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73 کا متفقہ آئین دیا محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی ، ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریے نے ہمیشہ سکھایا ہے کہ سیاست کا اصل نام خدمت،قربانی اور عوام کے حقوق کی خاطر جدجہد کرنا ہے۔