• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول مافیا بن چکے، والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ نجی اسکول مافیا بن چکے ہیں جو والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، حکومت والدین کو ان کے استحصال سے بچائے، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے مالکان کے اثاثوں کا آڈٹ کرایا جائے جو ٹیکس اور دیگر ذمہ داریوں سے بچ رہے ہیں، حکومت نجی اسکولوں کے استحصالی اقدامات پر کڑی نظر رکھے اور والدین کو مہنگی کتابیں، یونیفارم اور کاپیاں مخصوص دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے کا سلسلہ فوری بند کرائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید