کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چاک فکشن فورم کے زیرِ اہتمام دو روزہ چاک اردو افسانہ کانفرنس کا آغاز شاندار انداز میں ہوا،افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے ملک کے ممتاز ادیب اور محقق پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد افسانہ نگاروں کی پوری کہکشاں نظر آتی ہے، فکشن کے دائرے میں افسانے کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کا یہ حقدار ہے افسانے کی ترقی کے لئے تحریک بیدار کرنے کی ضرورت ہے، افسا نے کے میدان میں نوجوانوں کی دلچسپی قابل تحسین ہے، تخلیقی ازہان کو اہمیت دے کرہی علمی و ادبی معیار کو بلند کیا جاسکتا ہے، معروف محقق اور نقاد ڈاکٹر تہمینہ عباس نے اپنا کلیدی خطبہ اردو افسانے پر مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کے اثرات، ایک تجزیاتی مطالعہ پیش کیا، اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔