• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں مستقل رجسٹرار اور ناظم امتحانات کی تقرری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی سندھ کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں ابتداء ہی سے مستقل رجسٹرار اور ناظم امتحانات کا باقاعدہ تقرر کردیا گیا ہے اس وقت سندھ تمام سرکاری جامعات مستقل رجسٹرار اور ناظم امتحانات کے سے محروم ہیں، میٹروپولٹن یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے باقاعدہ سلیکشن بورڈ کے ذریعے ڈاکٹر محمود احمد خان کو رجسٹرار اور رابن اسٹیفن کو ناظم امتحانات مقرر کردیا ہے، یہ تقرریاں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کی گئی ہیں تاکہ اہم عہدوں پر قیادت کو فوری طور پر بحال کیا جا سکے، ڈاکٹر محمود احمد خان کو تین سال کے لیے رجسٹرار بنایا گیا ہے ان کے پاس طبی تعلیم اور کلینیکل پریکٹس میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ جب کہ رابن اسٹیفن کو بھی تین برس کے لیے ناظم امتحانات مقرر کیا گیا ہے، انہیں اعلیٰ تعلیم کے انتظام میں سترہ سال کا تجربہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید