• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم پر اقوام متحدہ کی بیجا تشویش ناقابل فہم، پاکستان

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جاتشویش ناقابل فہم ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں یواین ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی پارلیمان کے خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو سیاسی جانب داری اور غلط معلومات کی عکاسی کرتے ہوں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تمام پارلیمانی جمہوریتوں کی طرح قانون سازی اور آئین میں کسی بھی قسم کی ترمیم کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔آئینی ترمیم مکمل طور پر آئین پاکستان میں درج طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کام کو اہمیت دیتا ہے تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ جاری کردہ بیان میں پاکستان کے مؤقف اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں ہے ۔

اہم خبریں سے مزید