لاہور (نیوزرپورٹر)ایف بی آر نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایک پرائیویٹ اسپتال کا ٹیکس ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ حکام نے بتایاکہ اسپتال انتظامیہ ٹیکس چھپا رہی ہے،اسپتال انتظامیہ سہ ماہی کا 55 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے پر بضد ہے۔