• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SIFC کا اہم اجلاس، چین میں ہونیوالے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) نے وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں اور مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ سے پہلے مکمل، درست اور قابلِ تعین معلومات فراہم کی جائیں۔ایف ایم ڈی زونز، سپیشل اکنامک زونز ایکٹ میں ترامیم، چینی سیاحوں کے این او سی اور بانڈڈ ویئر ہاؤسز پر بریفنگ۔’’جنگ‘‘ کو حاصل دستاویزات کے مطابق چین کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار نے کی۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اجلاس کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے وزارتوں کے درمیان مؤثر رابطے کو سراہا۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ فوکل پرسنز پرسنز اپنی متعلقہ وزارتوں میں تفصیلی اندرونی جانچ کے بعد ہی کسی بھی پیشکش کو حتمی شکل دیں۔ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو OASIS معاہدے کی تفصیلات وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے نیشنل پروگرام برائے اینیمل ڈیزیز سرویلنس اور ایف ایم ڈی زونز سے متعلق تازہ پیش رفت پیش کی۔ چیئرمین نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کا قیام پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے نہایت ضروری ہے، لہٰذا اس عمل کے ہر مرحلے کی واضح ٹائم لائن فراہم کی جائے اور مستقبل کے اقدامات کے شیڈول پر مبنی سلائیڈز دوبارہ جمع کرائی جائیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آئندہ اجلاسوں میں کسٹمز اور آئی آر ایس کی علیحدہ نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔بورڈ آف انویسٹمنٹ نے آگاہ کیا کہ سپیشل اکنامک زونز ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا چکی ہے، اور منظوری کے بعد اس کی تفصیلات تمام وفاقی و صوبائی اداروں اور سپیش؛ل اکنامک زونز اتھارٹیز کو بھیج دی جائیں گی۔چینی کمپنی "چیلنج فیشن" کے معاملے پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چونکہ کمپنی ٹیکسٹائل سیکٹر میں کام کر رہی ہے، اس لیے وزارتِ تجارت کو مرکزی کوآرڈی نیٹنگ ادارے کا کردار دیا جائے۔ وزارتِ منصوبہ بندی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ متعلقہ معلومات وزارتِ تجارت کو فراہم کریں گے۔چینی سیاحوں خصوصاً شمالی علاقوں میں سفر کے لیے این او سی کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے مسئلہ اٹھایا جبکہ وزارتِ داخلہ نے حساس معاملات کی وضاحت پیش کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ آئی پی سی متعلقہ اداروں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے گی جو قومی سیاحت کی پالیسی تیار کرے گا۔اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز میں بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے قیام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ PIDC، PIEDMC اور FIEDMC سمیت متعلقہ ایس ای زیڈ اتھارٹیز کو ایف بی آر رجسٹریشن کے شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایف بی آر ملک بھر کے ایس ای زیڈز کے لیے متحدہ پالیسی اور ایس او پیز جاری کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید