• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید اضافے کا امکان

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید اضافے کا امکان، ایک سال کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں تین ارب سینتالیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا-مجموعی ذخائر19ارب 60کروڑ50لاکھ ڈالر، اسٹیٹ بینک  2ارب 52کروڑ 28لاکھ ڈالر ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں95کروڑ37لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ، آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 2ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں95کروڑ37لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-دستاویز کے مطابق زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 19ارب 60کروڑ50 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14ارب 56 کروڑ7 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 4کروڑ 43لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں-دستاویز کے مطابق ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس12ارب 3کروڑ 79لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 9کروڑ 6 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے-آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے 2 مختلف قرض پروگراموں کےتحت پاکستان کو فنڈز ملنےکاامکان ہےجس کے بعد زرمبادلہ کےذخائر مزید بڑھ جائیں گے-پاکستان کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو شیڈول ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز فوری جاری کرنےکاجائزہ لیاجائےگا۔
اہم خبریں سے مزید