اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، تنویر ہاشمی ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے پارلیمنٹ کیلئے دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور پارلیمنٹ کے کسٹوڈین کے طور پر اس کا دفاع اور تحفظ کرینگے،2014 میں بھی ہم نے ایسے حالات کا سامنا کیا تھا، آج بھی تیار ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنی ہے،شمائلہ رانا نے محمود اچکزئی کے بیان کیخلاف قرارداد مذمت پیش کی ، تاہم سپیکر نے ووٹنگ نہیں کرائی، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ جیل میں ملاقات کا مینوئل موجود ہے۔