کراچی (اسد ابن حسن) سابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید کے خلاف انکوائری تیزی سے جاری ہے۔ اعلی اور معتبر ذرائع کے مطابق تین اہم گواہوں میں سے دو نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔ انکوائری افسر کاکہنا ہے کہ تفصیلات نہیں بتا سکتا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار الدین سید پر چھ الزامات کی فہرست تیار کی جن میں ادارے کے تین اعلی سابق افسران کے تحریری اور ویڈیو بیانات لئے گئے ہیں۔