اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے مزید 337بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستےا توار کے روز پاکستان پہنچ گئے ، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، پردھان PSGPC سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز فراز عباس اور دیگر حکام نے یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے قیام و طعام کے بہترین انتظامات کیے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ سکھ نوجوان نسل بھی بڑی تعداد میں یاترا میں شریک ہو رہی ہے۔