• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیش رفت تاریخ کا انتہائی اہم اور قیمتی لمحہ ہے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین نے کہا ہے کہ پیش رفت تاریخ کا انتہائی اہم اور قیمتی لمحہ ہے۔ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس پیش رفت کا بڑا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ سابق سفیر ،مسعود احمد خان نے کہا کہ معاشی پابندیوں میں نرمی آ سکتی ہے۔ سابق سفیر ،جمیل احمد خان نے کہا کہمفاہمتی فریم ورک کسی بھی فریق نے آسانی سے قبول نہیں کیا۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ پاکستان مستقل امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔نمائندہ خصوصی برگن اسٹاک،ایاز اکبر یوسف زئی نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ہمیشہ عالمی سطح پر زیادہ پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔مشرقِ وسطیٰ اور وسیع خطے میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی اور تنازعات کے باوجود پہلی مرتبہ ایک حقیقی امید پیدا ہوئی ہے کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید