• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کو بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ ملے گی

اسلام آباد( جنگ نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کو بھی 18فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کو ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے جہازوں کی لیز اور پرزہ جات کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نہیں لگے گا،خزانہ کمیٹی نے یکم جولائی 2027 سے دیگر ایئر لائنز کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز فنانس بل کا حصہ بنا دی۔اجلاس کے دوران پی آئی اے کیلئے جہازوں کی لیز اور پرزہ جات کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا،سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ گزارش ہے ٹیکس چھوٹ صرف پی آئی اے کی حد تک منظور کر لیں،سید نوید قمر نے کہاکہ اگر پی آئی اے کیلئے ٹیکس چھوٹ ہے تو باقیوں کیلئے کیوں نہیں،کوئی درمیان کا راستہ بتائیں، پی آئی اے کیلئے چھوٹ ایک سال کیلئے کر دیں جس پرحکام نے کہا کہ فنانس بل کا حصہ نہ بنائیں اپنی تجاویز دے دیں ہم آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید