کراچی (افضل ندیم ڈوگر) شارجہ سے ملتان پہنچی پرواز پی کے 294شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملتان لینڈ نہ کر سکی۔ فضا میں انتظار کے بعد فیول کم ہونے پر پرواز کو کراچی موڑ دیا گیا۔ کراچی میں لینڈنگ کے بعد مسافر طیارے میں رہے۔ ری فیولنگ کے بعد طیارہ رات گئے ملتان روانہ ہوا۔