کراچی (اسٹاف رپورٹر)بچے کی لاش ملنے کے حوالے سے ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا جب معصوم بچہ نالے میں گر گیاریسکیو اور بلدیہ عظمیٰ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی، مگر چند شرپسند عناصر کی جانب سے مزاحمت کے باعث ریسکیو آپریشن سست ہوگیاٹیم نے مشکلات کے باوجود اپنا کام جاری رکھا اور بدقسمتی سے آج بچے کی لاش نالے سے برآمد ہوگئی لیکن چند شرپسند عناصر کی جانب سے یہ جھوٹ پھیلایا گیا کہ بچہ ریسکیو آپریشن میں نہیں بلکہ کچرا چننے والے نے ڈھونڈا ہے یہ بات سراسر جھوٹ ہے۔