• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( رانا غلام قادر نیو ز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ملکی معاشی اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات پر ورکنگ گروپ کا اجلاس کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیںجن پر مشکور ہوں۔

اہم خبریں سے مزید