• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IXکا آغاز

اسلام آباد (فاروق اقدس)پاکستان آ رمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر lX کا آغاز ہو گیا ہے،مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا اغاز یکم دسمبر 25 20 کو ہوا مشق واریئر lX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ منگلا کور کے کمانڈر پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور پاکستان کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ پیشہ وارنہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا اور جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید