• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ کی حامی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت حیدرآباد سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں کرکٹ کی سرگرمیوں کے فروغ کی حامی ہے، سندھ حکومت پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو متعدد خطوط لکھ چکی ہے اور نیاز اسٹیڈیم میں میچوں کے انعقاد کیلئے اپنا مؤقف واضح کر چکی ہے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کہا کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کی اپنی شناخت ہے اور ماضی میں یہاں میچز ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں معیاری اسٹیڈیم ہونے چاہئیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ اپنی تحریکِ استحقاق واپس لیں، کیونکہ ایوان پہلے ہی انکی قرارداد کی حمایت کر چکا ہے۔ اجلاس کے دوران لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل سے متعلق قرارداد کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے خود وفاق کو خط لکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید