• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل، موسیقی کا شوق اور جنون لاہور لے آیا، روحیل اصغر

کراچی (محمد ناصر)پاکستان آئیڈل میں شامل گلوکار روحیل اصغر نے جیو سے گفتگو میں کہا ہے کہ موسیقی کا شوق اور جنون لاہور لے آیا،اعلیٰ تعلیم کے ساتھ گائیکی سے آمدن سے گھر کا خرچ چلاتے ہیں، دوستوں نے لاہور منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئیڈل کے تین راؤنڈز میں بھرپور پرفارمنس دینے والے نوخیز گلوکار روحیل اصغر جب کراچی سے واپس لاہور پہنچے تو والدین اور بہنوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ روحیل اعلیٰ تعلیم کے حصول کیساتھ ساتھ گائیکی سے ہونے والی آمدن سے گھر کا خرچ بھی چلاتے ہیں۔روحیل اصغر کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، مگر ان کے موسیقی کے شوق نے ان کے والدین کو لاہور منتقل ہونے پر مجبور کردیا۔ میوزک کیٹیگری کی بنیاد پر انہیں پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں داخلہ ملا، جہاں ان کا شوق مزید پروان چڑھا۔ وہ اس وقت یونیورسٹی کی میوزک سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔روحیل کی آواز کی بازگشت وائس چانسلر آفس تک پہنچی تو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے انہیں سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
اہم خبریں سے مزید