• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہسپتال کی مریضوں کو مفت طبی سہولیات قابل ستائش، عمران نذیر

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاون لاہور کا دورہ کیا۔سی ای او لمز ڈاکٹر تسمان ابن رسا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لمز عزیز الرحمن اور سی ای او انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نارتھ ڈاکٹر شفیق حیدر نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔ڈائریکٹر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میاں محمد احسن نے وزیر صحت خواجہ عمران نزیر اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب میں ہیلتھ کے حوالے سے کام کو سراہا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ انڈس ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو بلا تفریق مفت طبی سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے، مریم نواز شریف کا ویڑن بھی صوبہ بھر میں عوام کو بلا تفریق مفت اور معیاری علاج کی فراہمی ہے، انڈس ہسپتال کے آپریٹنگ میکنزم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
لاہور سے مزید