اسلام آباد (فاروق اقدس)دور اندیشی کی حکمت عملی یا مقبولیت کا گراف بڑھانے کی کوشش، ہربچے کیلئے 1000 ڈالر ، حکومت نے ’’ٹرمپ اکاؤنٹس‘‘ کے نام سے نیا مالیاتی منصوبہ شروع کر دیانومولود بچوں کے لئے نیا ’’سیونگ پلان‘‘ بچہ 18 سال کی عمرتک جمع ہونے والی رقم نہیں نکال سکتا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ داخلی سطح پر اپنی مقبولیت کا گراف برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافے کیلئے بھی اپنی حکومت میں ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں جن سے عوامی سطح پر انکی پسندیدگی کے بارے میں ہونےوالے سروے انکی مقبولیت میں سب سے اونچی سطح پر نظر آئیں ۔اسی حوالے سے ایک نیا مالیاتی منصوبہ ’’ٹرمپ اکاؤنٹس‘‘ کے نام سےمتعارف کروایا جا رہا ہے جسے صدر ٹرمپ کی ٹیکس قانون سازی کا حصہ بتایا جاتا ہے۔ پروگرام کی تفصیلات کے مطابق ہر بچے کو 18 سال کی عمر پر ایک مالی بنیاد فراہم کرے گا تاکہ ہر بچے کو اسکے خاندانی حالات سے قطع نظر مستقبل میں سرمایہ کاری اور دولت بنانے کے مواقع میسر آئیں۔