• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت آرڈیننس 8 مہینے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاس کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

لاہور(خبرنگار)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت آرڈیننس پر 8مہینے کام ہوا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آرڈیننس پاس کیا ، بدقستی سے نئی نسل طویل عرصے تک اس تہوار کو منانے سے محروم رہی ۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، آرڈیننس کے تحت قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت قید اور بھاری جرمانے کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔ آرڈیننس کے تحت کم عمر بچوں کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار جرمانہ اور دوسری خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، پتنگ بازی کے لئے ضابطے اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کر سکیں گے، خلاف ورزی کی صورت میں والدین یا سرپرست ذمہ دار ٹھہرائے جائینگے۔

ملک بھر سے سے مزید