راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے توہین ناموس رسالت کے مقدمہ میں محمد علی مرزا جہلمی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔عدالت عالیہ نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں دو ضامن پر درخواست ضمانت منظور کی۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے295سی کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔