• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے تحت یوم سیاہ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ میں زیر بحث انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء پر آج جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے تحت یوم سیاہ منایا گیا۔ اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض سر انجام دئے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے اسٹاف کلب میں اساتذہ کا ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے اساتذہ نے پیش کردہ بل کے تناظر میں آئی سی سی بی ایس کے جامعہ سے علیحدہ ہونے، آئی سی سی بی ایس کے پر ڈونرز کےمکمل انتظامی کنٹرول، ملازمین و ریسرچرز کو پیش خدشات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ایک بار پھر حکومت سندھ سے اس بل کو واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا۔ اجلاس کے اختتام پر سپلا کے مرکزی صدر ڈاکٹر منور عباس نے وفد کے ہمراہ انجمن اساتذہ کے صدر اور اراکین سے ملاقات کرکے بل کے مسئلے پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ملک بھر سے سے مزید