• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا ملیر ایکسپریس وے کے قریب ’جامع شہر‘ بنانے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کے قریب ایک "جامع شہر" بنانے کے منصوبے کا اعلان ، ترقی کی پیمائش صرف معیشت سے نہیں بلکہ ہمدردی اور مساوات سے کی جانی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کے ہمراہ کیک کاٹا اور لاڑکانہ میں سی آرٹس کے علاوہ ڈاکٹر روتھ فاؤ ایم اے ایل سی ، ڈی ای پی ڈی مراکز کا لاڑکانہ اور بدین میں ورچوئل افتتاح کیا۔یہ تقریب سیکریٹری طحہٰ فاروقی کی سربراہی میں محکمہ برائے بااختیار سازی معذور افراد (ڈی ای پی ڈی) کی جانب سے النور پارک، کلفٹن میں منعقد کی گئی جس کا مقصد دوحہ میں سماجی ترقی کی دوسری عالمی کانفرنس میں کئے گئے مطالبات سمیت عالمی سطح پر سماجی ترقی کی آوازوں کو مقامی سطح پر عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لئے سندھ حکومت کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، مشیروں، معاونینِ خصوصی، ترجمانوں، صوبائی سیکریٹریز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید