• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، نامعلوم افراد کا پتھراؤ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے ٹرک میں موجود سامان کو آگ لگا دی اور پتھراؤ کی۔حکام کے مطابق ضبط کیا گیا سارا سامان جل گیا ،کشیدہ صورتحال ہو نے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور صورتحال کو قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ایم اے جناح روڈ پر واقع لائٹ ہاؤس کے قریب ٹھیلوں پتھاروں کیخلاف آپریشن کیا اور سڑک پر موجود سامان کو اٹھا لیا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے پتھراؤ کردیا اور جس ٹرک میں ضبط کیا گیا سامان رکھا گیا تھا اسے آگ لگا دی گئی جس کو فوری طور بجھا دیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید