کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے اور NCCIA میں تعینات 23 ڈیپیوٹیشنسٹ اہلکاروں کی واپسی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے سندھ پولیس سے ڈیپوٹیشن پر بھیجے گئے 23کانسٹبلز کو واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کاشف علی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے مذکورہ اہلکار میں چار کراچی ایف آئی اے، تین نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اور 16 ایف آئی اے حیدرآباد زون میں تعینات تھے۔ انھوں نے منظورشدہ ڈیپوٹیشن کا وقت پورا کر لیا تھا لہذا ان کو واپس بھیجا گیا ہے۔ ان کو فوری طور پر پولیس رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔