• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بڑا مسئلہ تجاوزات، انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے قابو پانے میں ناکام

کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شہریوںکوطویل عرصے سے درپیش ایک بڑا مسئلہ تجاوزات پرکراچی انتظامیہ اوربلدیاتی ادارےقابو پانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں شہر کی مین شاہراہوں اور انٹر لنک روڈز پرمختلف کاروبارکرنے والوں کے قبضے کے باعث لوگ ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں، اپنے دفاتر،تعلیمی اداروں ،اسپتالوں اور دیگر ورکنگ پلیس جانے والوں کا ایک بڑا وقت ٹریفک جام میں گزر جاتا ہے اور وہ روز اس ازیت سے گزرتے ہیں کےایم سی،ٹاوٗنز اور کنٹونمنٹ بورڈ اس سلسلے میں سڑکوں پر مختلف ریڑھی،پتھارے اور دیگر پختہ تعمیرات کر کے کاروبار کرنے والوں کے کارروائی کرتے رہتے ہیں لیکن یہ دکھاوے کی حد تک ہوتی ہیں اور مشکل سے دوتین روز ہی گزرپاتے ہیں یہ دوبارہ قائم ہو جاتی ہیں کمشنر کراچی جنہوں نے دیگر مہمات کی طرح اپنے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کارروائیاں کیں لیکن کوئی اثر نہ ہوا اب تو تجاوزات قائم کرنے والے بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوگاصرف بھتےکے ریٹ میں اضافہ ہو گا شہریوں کے لئے طویل عرصے سےتجاوزات کے باعث درد سر بننے والی مین سڑکوں میں نیپا چورنگی سے ملیینئم مال تک خاص کر الہ دین پارک کے سامنے لگنے والے بازار اور سڑک پر مختلف اشیا بیچنے والوں کا قبضہ رہتا ہےاس مقام ہر لوگ آدھا گھنٹہ ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید