• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتا ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتا ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، بطور میئر میں کامیاب نہیں ہو سکا، اس لیے ندامت کا اظہار کرتا ہوں،یہ سانحہ انتہائی دردناک ہے،میئر کراچی کی مرحوم ابراہیم کے گھر آمد، بچے کے والد ،دادا اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ننھےابراہیم کے افسوسناک اور دل خراش واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ناقابلِ برداشت، شرمناک اور انتہائی دردناک ہے اور بحیثیت والد وہ اس غم کو شدت سے محسوس کر سکتے ہیں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے، میں بھی بچوں والا ہوں، اور ایک باپ ہونے کے ناطے اس خاندان کے درد کا اندازہ لگا سکتا ہوں، اللہ نہ کرے کسی اور ماں کی گود اجڑے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کو محفوظ بنائیں، میں، میری ٹیم، اور شہر کی پوری انتظامیہ معافی کے طلبگار ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ وہ الزام تراشی نہیں کریں گے بلکہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بطور میئر میں کامیاب نہیں ہو سکا، اس لیے ندامت کا اظہار کرتا ہوں۔، معاملات الزام لگانے سے نہیں بلکہ درست فیصلوں سے بہتر ہوتے ہیں، میں کسی جماعت کا نہیں، کراچی کا میئر ہوں، ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب مرحوم ابراہیم کے گھر گئے، جہاں انہوں نے والد، دادا اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دادا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ آئندہ ایسا سانحہ کبھی نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید