• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 58 ہزار 931 واقعات

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 58 ہزار931 واقعات رپورٹ ہوئے،ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر 82 افراد قتل ہوئے جبکہ 15652 موبائل فون چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں ماہ نومبر تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 58 ہزار 931 واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری میں5 ہزار 640، فروری میں 5 ہزار 346، مارچ میں 5 ہزار 492، اپریل میں 5 ہزار 187، مئی میں 5 ہزار 639، جون میں 5 ہزار357، جولائی میں 5 ہزار 646، اگست میں 5 ہزار 459، ستمبر میں 5 ہزار304 ، اکتوبر میں 5 ہزار 470 اور نومبر میں اسٹریٹ کرائم کے 4 ہزار 391 واقعات رپورٹ ہوئے۔گیارہ ماہ کے دوران 82 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل جبکہ 285 زخمی ہوئے تاہم پولیس ریکارڈ کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 69 ہے۔ اس دوران شہریوں سے 15 ہزار 652 موبائل فون چھین لیے گئے۔ رواں سال اب تک شہریوں سے 1955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 46.86 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی 5.85 جبکہ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کی یومیہ شرح 123.72 رہی۔
اہم خبریں سے مزید