لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات پنجاب اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)کے مابین صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق صحافیوں کو روڈا تین سے پانچ سال میں ڈیویلپڈ پلاٹ دیگا سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی،بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور احمد جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کر دیئے اس موقع پر عمران امین سی ای او روڈا،ارشد انصاری صدر پریس کلب لاہور،سینئر نائب صدر افضال طالب،عدنان ارشد ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنا ن رشید،عابد لطیف سندھو ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے سمیت دیگر روڈاافسران بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق صحافیوں کو روڈا تین سے پانچ سال میں ڈیویلپڈ پلاٹ دیگا جس کے ضمن میں ابتدائی طور پر 62500روپے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں جمع کرانے ہونگے۔اس موقع پر میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن ہر صحافی کو چھت ملے گی اور عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلات عظمی بخاری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان کا وشوں سے صحافیوں کو چھت کی فراہمی کا عملی کام شروع ہوگیا ہے لہذاکم تنخواہوں اور بیروزگاری کی وجہ سے ماہانہ قسط بھی مناسب رکھی جائے گی۔