• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی چیمپئن جماعتیں بلدیاتی نمائندوں سے خوفزدہ ،جاوید قصوری

لاہور ( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ڈاکٹر بابر رشید اور محمد فاروق چوہان کے ہمراہ صوبائی دفتر منصورہ میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کی چیمپئن بننے والی ان جماعتوں کا حال یہ ہے کہ یہ بلدیاتی نمائندوں سے خوفزدہ ہیں، تمام بلدیاتی اختیارات پر قبضہ کر لیتے ہیں، پنجاب حکومت نے تو حد کر دی، انھیں ایک یوسی کا چیئر مین بھی بر اور است عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونا گوارا نہیں۔بڑے شہروں میں میڑوپولیٹن کارپوریشن ختم کرکے ٹاون کو نسل کا درجہ دیا جائے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پورے پنجاب میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں۔7دسمبر کو پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ز مقامات پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔جس میں مرکزی، صوبائی، ضلعی و مقامی سطح کی قیادت شریک ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تمام ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح کی تنظیموں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید