• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں اور معیار کی نگرانی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی موجودگی یقینی بنا دی ،سلمیٰ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر میں صارفین کے حقوق کے موثر تحفظ اور عوام کو مہنگائی، گرانفروشی و ملاوٹ سے نجات دلانے کیلئے جامع اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔یہ بات معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے ʼʼتحفظِ صارفʼʼ کے موضوع پر منعقدہ اہم سیشن سے خطاب کے دوران بتائی۔سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ عوامی مفاد سے متعلق کسی معاملے میں ہرگز کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صارفین کے سہولت کیلئے ای کورٹس کا قیام اور تحفظ صارف ایپ کے اجرائ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد صارفین گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرائیں گے اور ان کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔قیمتوں اور معیار کی نگرانی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی موجودگی بھی یقینی بنا دی گئی ہے۔ منافع خوری اور ناجائز وصولی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرایا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور 14 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید