لاہور (نیوز رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ایک بار پھر مثبت سمت کی جانب گامزن ہو رہی ہے اور حکومت کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کے ثمرات بتدریج سامنے آ رہے ہیں، جس کا اعتراف اب عالمی مالیاتی ادارے بھی مسلسل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی اقدامات کی تعریف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملکی معیشت نہ صرف استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے بلکہ ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔