• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر بلال نے ایل ٹی او کراچی کے چیف کمشنر کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 21 گریڈ کے افسر زبیر بلال نے ایل ٹی او کراچی کے چیف کمشنر کا چارج چھوڑ دیا اور ایف بی آر میں نئے ممبر انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز، سیلز ٹکس لینڈ کا عہدہ سنبھال لیا، بنیادی اسکیل 20 کے شبیہ االعجاز کراچی لارج ٹیکس پئیرز آفس کے قائم مقام چیف تعینات ۔ایف بی آر کے ممبر سٹریٹجک آفئیرز ڈاکٹر حامد عتعق پیرس ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر جلد واپس آئیں گے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آن لینڈ ریونیو (آپریشنز ) ڈاکٹر حامد عتیق سرور گزشتہ پیر کو پیرس کے سرکاری دورے کے دوران ہوٹل کے باتھ روم میں پائوں پھسلنے سے کمر میں شدید چوٹ آنے کی بنا پر وہاں کے ھسپتال میں ھیں ۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان بھر کےلئے انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ( ان لینڈ ریونیو سروس) کے نئے ممبر آئی آر آپریشنز کی اہم تقرری عمل میں لائی گئی وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 21گریڈ کے افسر زبیر بلال نے 3 دسمبر 2025سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی کا چارج چھوڑ دیا انہوں نے 4دسمبر 2025کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالا، اس تبادلے اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری مینجمنٹ/ایچ آر آئی سلطان محمد نواز ناصر کی جانب سے جاری کیا گیا جس کی نقول تمام متعلقہ دفاتر اور عہدیداران کو ارسال کر دی گئی ہیں جنگ کو ایف بی آر کے سابق ممبر ٹیکس پالیسی نے جمعرات کی شب لاھور سے ٹیلیفون پر بتایا کہ نوٹیفیکیشن جو جاری ھوا ھے اس کے حوالے سی ایف بی آر کے بنیادی پے اسکیل 20 کے سینیئر عہدیدار شبیہ الاعجاز کو ان کے اپنی تنخواہ اور اسکیل میں لارج ٹیکس آفس کراچی کا نیا ایکٹنگ چیف تعینات کیا گیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آن لینڈ ریونیو (آپریشنز ) ڈاکٹر حامد عتیق سرور گزشتہ پیر کو پیرس کے سرکاری دورے کے دوران ہوٹل کے باتھ روم میں پائوں پھسلنے سے کمر میں شدید چوٹ آنے کی بنا پر وہاں کے ھسپتال میں ھیں اور انہیں جلد پاکستان واپس لایا جائے گا چونکہ ممبر ان لینڈ ریونیو کا عہدہ سخت بھاگ دوڑ والا ہے اس لئے وطن واپسی پر انکو ممبر سٹریٹجک آفیئرز کی ذمہ داریاں بدستور سونپی جانے کا امکان ہے گزشتہ روذ ایف بی آر میں چئیرمین راشد محمود لنگڑیال اور ان کے رفقا نے اپنے سینیئر ساتھ کی جلد مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
اہم خبریں سے مزید